پولیس نے آئس سپلائی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا

 پولیس نے آئس سپلائی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا
کیپشن: پولیس نے آئس سپلائی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا

ویب ڈیسک: ڈیفنس سی پولیس نے آئس سپلائی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز  کے مطابق پولیس نے 2 مختلف کارروائیوں میں آئس کی 25 کلو کی بھاری کھیپ پکڑی، پہلی کارروائی میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان سے 11 کلو آئس برآمد ہوئی جبکہ دوسری کارروائی میں رکشہ سوار 2 ملزمان سے 14 کلو آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان آئس کی بھاری کھیپ مختلف علاقوں میں سپلائی کرنے جا رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئےہیں۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے، نیٹ ورک میں شامل دیگر عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ 25 کلو آئس کی سپلائی ناکام بنانا بڑی کامیابی ہے۔ منشیات فروشوں کی کمر توڑ رہے ہیں، سپلائی چین ختم کرنا ہدف ہے۔ نوجوان نسل کا مستقبل بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ تعلیمی اداروں اور رہائشی علاقوں کے اطراف نگرانی مزید مؤثر بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔

Watch Live Public News