محکموں کو کام دکھانا ہوگا، سُستی برداشت نہیں: بزدار
03:00 PM, 5 Sep, 2021
لاہور(پبلک نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ےہ کہ محکموں کو اب کام کر کے دکھانا ہو گا، سست روی بالکل برداشت نہیں. ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سرکاری محکمے عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کریں، محکموں کو اب کام کر کے دکھانا ہو گا، سست روی بالکل برداشت نہیں - سرکاری محکمے عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کریں - ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کے حل کے اقدامات میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں، خالی باتوں اورپریزنٹیشن کا وقت گزرچکا، جومحکمہ کام نہیں کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ بہترین سروس ڈلیوری کو ہرصورت یقینی بنایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہر ماہ دیئے گئے ہدف پر ہونے والی پیش رفت کا خود جائزہ لوں گا۔