محکموں کو کام دکھانا ہوگا، سُستی برداشت نہیں: بزدار

محکموں کو کام دکھانا ہوگا، سُستی برداشت نہیں: بزدار
لاہور(پبلک نیوز)‌وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ےہ کہ محکموں کو اب کام کر کے دکھانا ہو گا، سست روی بالکل برداشت نہیں. ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سرکاری محکمے عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کریں، محکموں کو اب کام کر کے دکھانا ہو گا، سست روی بالکل برداشت نہیں - سرکاری محکمے عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کریں - ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کے حل کے اقدامات میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں، خالی باتوں اورپریزنٹیشن کا وقت گزرچکا، جومحکمہ کام نہیں کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ بہترین سروس ڈلیوری کو ہرصورت یقینی بنایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہر ماہ دیئے گئے ہدف پر ہونے والی پیش رفت کا خود جائزہ لوں گا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔