ویب ڈیسک: پنجاب یونیورسٹی میں طالب علم کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے رانا عمار پر فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم حذیفہ کو گرفتار کر لیاہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے ، عمار کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جانے والا ملزم دلاور پہلے ہی گرفتار ہے ۔
پولیس کے مطابق جامعہ پنجاب میں گزشتہ روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس دوران ملزم حذیفہ نے عمار پر فائرنگ کی ، حذیفہ کو گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے ۔
جمعرات کی شام فائرنگ کا واقعہ یونیورسٹی کے اسپورٹس جمنازیم کے قریب پیش آیا، جہاں عمار کو گاڑی میں بیٹھے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ مقتول کو گاڑی کی اگلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق، فائرنگ مبینہ طور پر حذیفہ نے کی، جو واقعے کے وقت گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھا تھا۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
فائرنگ کے بعد، دلاور نے ایک نامعلوم شخص کے ساتھ مل کر عمار کو ایک اور گاڑی میں منتقل کیا اور فوری طور پر شیخ زید اسپتال پہنچایا۔ تاہم، عمار علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔