ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اسلام آبادپولیس نے دہشت گردی کی دفعات میں درج مقدمات کی تفتیش کے لئے پنجاب پولیس کی مدد مانگ لی۔
اسلام آباد پولیس نے 25 اور 26نومبر میں احتجاج کے دوران درج مقدمات میں تفتیش کا معیار بہتر بنانے کےلئے پنجاب پولیس کو مراسلہ بھجوا دیا۔
پولیس حکام کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس سے 1 ایس پی 10ڈی ایس پیز اور انوسٹی گیشن افسران تفتیش اور چالان مکمل کرنے کیلئے مانگ لئے۔ پنجاب پولیس کے افسران دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات میں سزا کے ماہرافسران بھجوانے کی ہدایت کردی۔
پنجاب پولیس کے افسران کیسز کی تکمیل اور ملزمان کو سزا تک اسلام آباد پولیس کے ساتھ تعاون کریں گے۔