وزیراعلیٰ مریم نواز8روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

وزیراعلیٰ مریم نواز8روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ
کیپشن: وزیراعلیٰ مریم نواز8روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 8 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئیں۔

10 رکنی وفد وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں بیجنگ روانہ ہوا، مریم نواز شریف کا دورہ چین 15 دسمبر تک جاری رہے گا۔

وفد میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، وزیر زراعت عاشق کرمانی شامل ہیں، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل، سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر انور، سٹاف آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز اور دیگر بھی وفد کا حصہ ہیں۔

  چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی کی جانب سے مریم نواز شریف کو چین دورے کی دعوت دی گئی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے بیجنگ، شنگھائی، شن ژین اور گوانگ ژو کے دوروں کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے، ان کی سی پی سی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وزیر لیوجیان چاؤ سے ملاقات ہوگی، نائب وزیر محترمہ سن حیان وزیراعلیٰ پنجاب کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گی۔

مریم نواز شریف کی سی پی سی کی مرکزی قیادت، ماحولیات کے وزیر سے بھی ملاقاتیں ہوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب شی جی تان ہسپتال کا دورہ کریں گی جہاں ان کو چین میں صحت عامہ کے نظام پر بریفنگ دی جائے گی، وہ بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کا دورہ کریں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سائنس پارک، ماحولیاتی بہتری کی ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور جدید سائنسی طریقوں کے استعمال سے متعلق اداروں کا بھی دورہ کریں گی، درآمدی اشیا کی نمائش میں بھی شرکت کریں گی، مریم نواز شریف چین کے ایک پرائمری سکول کا دورہ کریں گی جہاں ان کو چین میں تعلیمی نظام پر بریفنگ دی جائے گی۔

پنجاب چائنا ڈنر، پنجاب انویسٹمنٹ کانفرنس بھی دورے کے شیڈول میں شامل ہے، مریم نواز ہوائی ٹیکنالوجیز فیکٹری کا دورہ بھی کریں گی، چین کی حکمران جماعت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی، چین اور صوبہ پنجاب میں اشتراک عمل اور معاشی تعاون کے امکانات پر بھی پیشرفت متوقع ہے۔

Watch Live Public News