مریم نواز کے داماد اور ماہ نور صفدر کے شوہراذان جبار کون ؟

مریم نواز کے داماد اور ماہ نور صفدر کے شوہراذان جبار کون ؟

(ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی اور نواز شریف کی نواسی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا ہے، جہاں صارفین دلہا کے پس منظر، دلہن کے لباس اور تقریب کے مہمانوں کے بارے میں جاننے کے لیے بے حد متجسس نظر آ رہے ہیں۔

دلہا کون ہیں اور کیا کرتے ہیں؟ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ زیرِ بحث سوال یہ تھا کہ مریم نواز کے داماد کون ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہ نور صفدر کے شوہر اذان جبار پاکستان کے معروف صنعتکار جبار خالد کے صاحبزادے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ نور صفدر کے نکاح کی وائرل تصاویر، 11 ہزار ڈالر کی رولیکس گھڑی توجہ کا مرکز

میڈیا رپورٹس کے مطابق اذان جبار اور ماہ نور صفدر دونوں نے برطانیہ کی معروف یونیورسٹی آف لندن (SOAS - اسکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز) سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے۔

حال ہی میں دونوں نے اپنی گریجویشن مکمل کی تھی، جس کے بعد دونوں خاندانوں کی باہمی رضامندی سے یہ رشتہ طے پایا۔

Watch Live Public News