جہانگیر ترین کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات،اگلے ہفتہ کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سےملاقات کریں گے،خیال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے،اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بوزدار رہے گا نہ نیازی ہوگاانھوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف میڈیا ، سوشل میڈیا پر مسلسل پراپگینڈہ کیا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات و شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
جہانگیر ترین کا پیپلز پارٹی میں شمولیت پر ردعمل آ گیا
02:32 PM, 6 Apr, 2021
پبلک نیوز: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اہم ترین سیاسی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات یا شمولیت کی خبروں میں کسی بھی طرح کی صداقت نہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا نے دعویٰ کیا تھا کہ جہانگیر ترین پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف خبریں چلوانے والوں کو مایوسی ہو گی۔