کنول شوزب نے فرح گجر کا تعلق ن لیگ سے جوڑ دیا
02:21 PM, 6 Apr, 2022
تحریک انصاف کی رہنماء کنول شوزب نے حال ہی میں تنقید کی زد میں آنے والی خاتون اول کی قریبی دوست فرح گجر کا تعلق ن لیگ سے جوڑدیا. سماجی رابطوںکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنماء نے فرح گجر کی ایک تصویر ٹوئٹ کی جس میں لکھا تھا فرح گجر کا سوال پی ٹی آئی نہیں بلکہ ن لیگ سے پوچھنا چاہیے. مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہ بتائیں فرح گجر عمران خان کی فرنٹ مین کیسے ہو سکتی ہے؟ فرح ن لیگی احسن جمیل گجر کی بیگم، ن لیگی ایم پی اے چوہدری اقبال گجر کی بہو ہے . ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب جواب دیں جو الزامات مریم صفدر اور خواجہ آصف نے لگائے ہیں؟ یہ بات بھی اہم ہے کہ 2018 میں فرح خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی جس کی تصاویر بھی موجود ہیں . جبکہ شہباز گل نے انکے بارے میں ایک سال قبل ٹوئٹ بھی کیا تھا. خیال رہے کہ خاتون اول کی قریبی ساتھی فرح خان کی پرائیوٹ جیٹ میں تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچادی ہے۔ فرح خان کا ہینڈ بیگ اور سینڈل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہینڈ بیگ اور سینڈل معروف امریکی برانڈ کا ہے۔پی ٹی آئی کے ناراض ارکان اور اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے متعدد بار فرح خان پر پنجاب میں افسران سے اپنی مرضی کے مطابق تبادلے اور تعیناتی کے لیے بھاری رقم وصول کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔