روپے کی قدر بڑھنے لگی ، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی
12:27 PM, 6 Apr, 2023
کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد پاکستانی روپے کی قدر بڑھنے لگی ہے ۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.85 روپے کمی ہونے کے بعد امریکی ڈالر کا لین دین 286 روپے میں جاری ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔ خیال رہے کہ بدھ کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں مزید 56 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر 287.85 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا ۔