’ڈار کے ساتھ فضل الرحمان بھی IMF کو آنکھیں دکھانے لگے ہیں‘
08:10 AM, 6 Dec, 2022
اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسحاق ڈار کے ساتھ اب مولانا فضل الرحمان بھی آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھانے لگے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار دونوں ہی نااہل ثابت ہوئے ہیں جن کی نااہلی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مطمئن ہیں اور الیکشن منوا کے ہی رہیں گے، وہ اسمبلیوں کی تحلیل بھی الیکشن کے اعلان کے انتظار میں 30 دسمبر تک لے کر گئے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ کاروبار تو بند ہی تھا لیکن انتقام میں سینٹورس مال بھی بند کروا دیا گیا ہے۔