شاہین کی بیگم انشا کے جوڑے کی قیمت کتنی تھی؟
12:27 PM, 6 Feb, 2023
قومی کرکٹر شاہین آفریدی سے حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے عروسی لباس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق انشا آفریدی نے اپنے نکاح کے موقع پر ’ریبلک ویمنز ویئر بائی ثناء سکندر خان‘ کا جوڑا زیب تن کیا تھا ۔ انشا آفریدی نے اس پُر مسرت موقع پر سفید اور گلابی رنگ کے امتزاج کے جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے سفید رنگ کی شلوار قمیض اور واسکٹ پہنا۔ انشا کے اس خوبصورت جوڑے کی قیمت برانڈ نے 8 لاکھ بتائی ہے۔ اس کے علاوہ انشا آفریدی اپنی زندگی کے نئے سفر کے لیے کراچی سے تعلق رکھنے والے میک اپ آرٹسٹ فرقان احمد سے تیار ہوئیں جنہوں نے شاہین اور انشا کی تصویر بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ خیال رہے کہ انشا اور شاہین کا نکاح جمعہ 3 فروری کو کراچی میں ہوا جس میں معروف کرکٹرز نے شرکت کی۔