شاہین کی بیگم انشا کے جوڑے کی قیمت کتنی تھی؟

شاہین کی بیگم انشا کے جوڑے کی قیمت کتنی تھی؟
قومی کرکٹر شاہین آفریدی سے حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے عروسی لباس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق انشا آفریدی نے اپنے نکاح کے موقع پر ’ریبلک ویمنز ویئر بائی ثناء سکندر خان‘ کا جوڑا زیب تن کیا تھا ۔ انشا آفریدی نے اس پُر مسرت موقع پر سفید اور گلابی رنگ کے امتزاج کے جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے سفید رنگ کی شلوار قمیض اور واسکٹ پہنا۔ انشا کے اس خوبصورت جوڑے کی قیمت برانڈ نے 8 لاکھ بتائی ہے۔ اس کے علاوہ انشا آفریدی اپنی زندگی کے نئے سفر کے لیے کراچی سے تعلق رکھنے والے میک اپ آرٹسٹ فرقان احمد سے تیار ہوئیں جنہوں نے شاہین اور انشا کی تصویر بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
View this post on Instagram

A post shared by FurqansSalon (@furqanssalon)

خیال رہے کہ انشا اور شاہین کا نکاح جمعہ 3 فروری کو کراچی میں ہوا جس میں معروف کرکٹرز نے شرکت کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔