صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی دوبارہ کورونا میں مبتلا
01:54 PM, 6 Jan, 2022
اسلام آباد ( پبلک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دوبارہ کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ صدر مملکت علوی کا سماجی روابط کی ویب سائٹ پر ٹویٹ۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفا دیتا ہے۔ میرا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیا ہے۔ 4.5 دن سے گلا خراب تھا مگر بہتر ہورہا تھا۔ دو رات قبل چند گھنٹے کیلئے معمولی سا بخار ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے دوستوں احتیاط کریں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔