ایک ہی شادی کرسکتا تھا، باقی لڑکیاں دل کہیں اور جوڑ لیں، حارث رؤف

10:25 AM, 6 Jan, 2023

احمد علی
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اداکارہ مایا علی سمیت دوسری لڑکیوں کا دل توڑنے کی وجہ انتہائی دلچسپ انداز میں بتا دی ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرنے والے فاسٹ بولر نے میزبان کے مزاحیہ سوالات کے جوابات دیئے ۔ پروگرام میں شرکت کرنے والے حاضرین سے سوال جواب کا سلسلہ شروع کیا گیا تو حارث رؤف کے مداحوں نے یکے بعد دیگرے سوالات کئے اور انہیں جاننے کی کوشش کی ۔ ایسے میں حاضرین میں سے ایک نے کرکٹر حارث رؤف سے سوال کیا کہ آپ نے اتنی جلدی نکاح کرکے مایا علی اور دیگر لڑکیوں کا دل کیوں توڑ دیا ؟فاسٹ بولر نے مداح کے سوال کا جواب دلچسپ انداز میں دیا اور سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ۔ حارث رؤف نے کہا کہ میں ایک ہی شادی کرسکتا تھا ، جو کہ میں نے کرلی ہے ، اب باقی لڑکیاں اپنے دل کہیں اور جوڑ لیں ۔ خیال رہے کہ اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں 24 دسمبر کو حارث روف نے مزنا مسعود کے ساتھ نکاح کیا تھا .
مزیدخبریں