ایسے میں حاضرین میں سے ایک نے کرکٹر حارث رؤف سے سوال کیا کہ آپ نے اتنی جلدی نکاح کرکے مایا علی اور دیگر لڑکیوں کا دل کیوں توڑ دیا ؟فاسٹ بولر نے مداح کے سوال کا جواب دلچسپ انداز میں دیا اور سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ۔ حارث رؤف نے کہا کہ میں ایک ہی شادی کرسکتا تھا ، جو کہ میں نے کرلی ہے ، اب باقی لڑکیاں اپنے دل کہیں اور جوڑ لیں ۔ خیال رہے کہ اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں 24 دسمبر کو حارث روف نے مزنا مسعود کے ساتھ نکاح کیا تھا .
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اداکارہ مایا علی سمیت دوسری لڑکیوں کا دل توڑنے کی وجہ انتہائی دلچسپ انداز میں بتا دی ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرنے والے فاسٹ بولر نے میزبان کے مزاحیہ سوالات کے جوابات دیئے ۔ پروگرام میں شرکت کرنے والے حاضرین سے سوال جواب کا سلسلہ شروع کیا گیا تو حارث رؤف کے مداحوں نے یکے بعد دیگرے سوالات کئے اور انہیں جاننے کی کوشش کی ۔