عمران خان سب سے بڑی سیاسی حقیقت،تسلیم کیا جاناچاہیئے،رؤف حسن

عمران خان سب سے بڑی سیاسی حقیقت،تسلیم کیا جاناچاہیئے،رؤف حسن
کیپشن: عمران خان سب سے بڑی سیاسی حقیقت،تسلیم کیا جاناچاہیئے،رؤف حسن

ویب ڈیسک:ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نےسنگجانی جلسے کو نیا سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی صبح اس حقیقت کے سات طلوع ہوئی ہے کہ عمران خان اس ملک کی سب سے بڑی حقیقت ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان عوام کے دلوں اور دماغ میں گھر کر چکا ہے اورہر آنے والے دن کے ساتھ اس کانقش لوگوں کے دلوں میں گہرا ہوتا جارہا ہے۔

رؤف حسن نے کہا کہ ایک ایک لازم و ملزوم رشتہ ہے اور کسی قسم کا خوف یا دھمکی اسے توڑ نہیں سکتی۔ پاکستان کا اور اس کے عوام کا مستقبل اس حقیقت کو تسلیم کرنے میں ہے، اس سے لڑنے میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نفرت اور تفریق میں جکڑے نظام کو بدلنے کے لیے عقل کو آگے بڑھنے دیا جائے۔ یہ ہمارے وقت کی سب سے بڑی حقیقت کے پیچھے متحد ہونے کا وقت ہے۔

Watch Live Public News