آرمی چیف سے روسی نائب وزیر اعظم کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے روسی نائب وزیر اعظم کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک )  چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوور چک کی خیر سگالی ملاقات  ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق   آرمی چیف اور روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   آرمی چیف اور روسی نائب وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سلامتی اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   پاک روس قیادت نے مختلف شعبوں میں سلامتی اور دفاعی تعاون کو تقویت دینے پر اتفاق کیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ   نائب روسی وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔  نائب روسی وزیراعظم نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی افواج کی انتھک کوششوں کی بھی تعریف کی۔

Watch Live Public News