یونان جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر،”گولڈن ویزا“ حاصل کرنیکا آسان طریقہ

یونان جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر،”گولڈن ویزا“ حاصل کرنیکا آسان طریقہ

(ویب ڈیسک ) یونان (Greece) جانے کے خواہشمند ہیں تو آپ بھی  چند لاکھ یوروز کی سرمایہ کاری کرکے پانچ سال کا ریزیڈنٹ پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں اور آپ  پوری یورپی یونین میں آزادانہ طور پر منتقل ہو سکتے ہیں۔

یونان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے ” گولڈن ویزا“ متعارف کرایا جس کے تحت  ایک مخصوص رقم کی سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو وہاں رہائشی اجازت نامہ اور دیگر سہولیات تک رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔

یہ رہائشی اجازت نامہ خریداروں کے خاندان کے افراد (فرسٹ ڈگری رشتہ داروں) پر بھی لاگو ہوتا ہے اور ایسے رشتہ داروں کو بھی پانچ سال کا ویزا ملتا ہے۔

یونان کا گولڈن ویزا حاصل کرنے کیلئے  غیر یورپی  ممالک کے شہریوں  کو یونان کے بڑے شہروں یا جزائر میں 8 لاکھ یورو کی سرمایہ کاری کرنا ہو گی، جبکہ کئی دیگر علاقوں میں صرف 4 لاکھ یورو کی سرمایہ کاری کی شرط رکھی گئی ہے۔

یونانی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  خریدی گئی جائیدادیں کرائے پر تو دی جا سکتی ہیں لیکن انہیں ”ایئر بی این بی“ جیسے پلیٹ فارمز پر ”ہالیڈے ہومز“ کے طور پر کرائے پر نہیں دیا جا سکے گا۔اس کا مقصد  ریئل اسٹیٹ مارکیٹ میں مکانات کی قلت کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ مہنگائی کا مقابلہ کرنا  ہے،  اس طرح ملکی خزانے میں بھی مزید رقم آنے کی توقع ہے۔

Watch Live Public News