ویڈیو: ملتان  کے آسمانوں پر شہابِ ثاقب کا دلکش  نظارہ، آسمان جگمگا اٹھا

ویڈیو: ملتان  کے آسمانوں پر شہابِ ثاقب کا دلکش  نظارہ، آسمان جگمگا اٹھا

(ویب ڈیسک ) گزشتہ رات ملتان اور جنوبی پنجاب آسمانوں  پر شہاب ثاقب کے خوبصورت نظارے نے دیکھنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔

گزشتہ رات ملتان اور جنوبی پنجاب کے آسمانوں پر شہابِ ثاقب کا دلکش منظر دیکھنے کو ملا، جس نے ہر طرف روشنی بکھیر دی!

 شہریوں نے اس قدرتی شاندار مظہر کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

پاکستان کے شہر بہاولپور میں رات گئے آسمان پر پھیلنے والی پر اسرار روشنی نے سوشل میڈیا پر اس وقت ہلچل مچا رکھی ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) اور اور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر اس واقعے کی متعدد ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا ’خیرپورٹامیوالی موضع شیخ واہن سٹیشن بھٹی والا کھوہ میں شہاب ثاقب  گرا ہے۔ جس سے مکمل شہر میں روشنی دیکھی گئی۔ رات کو دن کا سماں ہو گیا، شہاب ثاقب گرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا، سب محفوظ رہے۔‘

  سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز سے اندازہ لگایا جائے تو یہ واقعہ بظاہر شہاب ثاقب کے زمین سے ٹکرانے کا معلوم ہوتا ہے، جو کہ سائنسی لحاظ سے ایک معمولی بات ہے۔

شہبابِ ثاقب کیا ہے؟

شہابِ ثاقب وہ چمک دار اجرام فلکی ہیں جو فضا سے آتے اور زمین پر گرتے ہیں۔ انہیں شہابیہ اور عام اردو میں گرتے ہوئے ستارے بھی کہا جاتا ہے۔درحقیقت یہ شہاب (meteoroid) یا نیزک ہوتے ہیں جو زمین کے کرۂ ہوا میں داخل ہو جاتے ہیں اوردباو اور رگڑ کی وجہ سے چمک پیدا کرتے ہیں۔ جب کوئی شہاب اس طرح زمین (یا کسی اور سیارے) کی فضاء میں داخل ہو جائے اور چمک پیدا کرے یا اس کے کرۂ ہوائی سے گزرتا ہوا اس کی سطح پر گر جائے تو اسے شہابیہ (meteorite) کہا جاتا ہے۔ شہابیے کو اردو میں سنگ شہاب بھی کہتے ہیں۔

Watch Live Public News