ملتان میں 52 ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ منقعد

ملتان میں 52 ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ منقعد
کیپشن: ملتان میں 52 ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ منقعد

ویب ڈیسک: 52 ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ ایوب سٹیڈیم ملتان میں منقعد کی گئی۔ چمپیئن شپ پاک فوج کے زیراہتمام اور ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے تعاون سے منعقد ہوئی۔

اولمپکس میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے قومی پرچم تھامے پریڈ کے ساتھ شرکت کرکے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔ چیمپئن شپ میں آرمی ، نیوی ، ائیر فورس ، پولیس ، واپڈا ، ہائر ایجوکیشن اور دیگر سپورٹس ٹیموں نے حصہ لیا۔

مردوں کی آرمی ایتھلیٹک ٹیم نے 17 سونے، 12 چاندی اور 10 کانسی کے تمغے حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

خواتین کی آرمی ایتھلیٹک ٹیم نے 8 سونے، 4 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 600 کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔

Watch Live Public News