عمران ریاض کی ضمانت کی درخواست پشاور ہائیکورٹ سے منظور

عمران ریاض کی ضمانت کی درخواست پشاور ہائیکورٹ سے منظور
کیپشن: عمران ریاض کی ضمانت کی درخواست پشاور ہائیکورٹ سے منظور

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس شکیل احمد نے کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ عمران ریاض کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں، وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، لہذا ان کی راہداری ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

بعد ازاں عدالت نے عمران ریاض کی 7 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔

Watch Live Public News