حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز کے بعد واکی ٹاکیز  میں دھماکے،9 افراد جاں بحق, 3سو زائد زخمی

حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز کے بعد واکی ٹاکیز  میں دھماکے،9 افراد جاں بحق, 3سو زائد زخمی

(ویب ڈیسک ) حزب اللہ کے المنار ٹی وی  کے مطابق   لبنان کے متعدد علاقوں میں   واکی ٹاکیز دھماکے سے پھٹ گئے ہیں ۔

لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  واکی ٹاکیز دھماکوں میں اب تک 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق   واکی ٹاکیز کا دھماکہ بیروت شہر میں کیا گیا جہاں حزب اللہ کا مضبوط گڑھ ہے۔ جب کہ سیکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ یہ آلات ہاتھ میں پکڑے جانے والے  ریڈیو تھے، جو  گزشتہ روز  پھٹنے والے پیجرز سے مختلف تھے۔

سیکیورٹی ذرائع نے رائٹرز کو یہ بھی بتایا ہے کہ ہاتھ میں پکڑے جانے والے ریڈیوز کو حزب اللہ نے پانچ ماہ قبل  تقریباً اسی وقت خریدا تھا جب  پیجرز خریدے گئے تھے۔

Watch Live Public News