پیجر دھماکوں کا ذمے دار اسرائیل ، جواب دیں گے : حزب اللہ

hizbullah on pager blast
کیپشن: hizbullah on pager blast
سورس: google

 ویب ڈیسک : حزب اللہ تنظیم نے اسرائیل کو لبنان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے "پیجر" دھماکوں کا ذمے دار ٹھہراتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

ان دھماکوں میں تقریبا 3 ہزار افراد زخمی ہوئے جن میں اکثریت حزب اللہ کے عناصر کی ہے۔

مزید یہ کہ حزب اللہ کا مخصوص ادارہ اس وقت وسیع پیمانے پر تحقیقات کر رہا ہے تا کہ بیک وقت ہونے والے ان دھماکوں کی وجوہات جانی جا سکیں۔

بیان کے مطابق ملک بھر میں طبی ادارے زخمیوں اور متاثرین کا علاج کر رہے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق  دھماکوں کی کارروائی کی منظوری رواں ہفتے ہونے والے  اسرائیل  میں سیکورٹی اجلاسوں کے دوران دی گئی۔ اجلاس میں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو، سینئر حکومتی ارکان اور سیکورٹی اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی۔

 دوسری طرف پتہ چلا ہے کہ نام نہ بتانے کی شرط پر ایک امریکی اہلکار نے  میڈیا کو بتایا کہ اسرائیل نے منگل کے روز واشنگٹن ڈی سی کو آپریشن کے اختتام کے بعد آگاہ کیا۔ جس پر  اعلی امریکی حکام نے صورت حال کا جائزہ لیا

 ذرائع کے مطابق اسرائیل نے مواصلاتی نظام کو دھماکے سے تباہ کیا تا کہ وہ حزب اللہ کے ساتھ اپنی لڑائی ایک نئے مرحلے میں لے جائے۔

حزب اللہ کے ایک سینئر ذمے دار نے بتایا ہے کہ تنظیم کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ خیریت سے ہیں اور انھیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اس سے قبل لبنانی وزیر صحت نے بتایا تھا کہ منگل کے روز لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے ارکان کے زیر استعمال "پیجر" آلات میں دھماکوں کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 2800 زخمی ہو گئے۔

 با خبر لبنانی ذرائع نے چند ماہ قبل تصدیق کی تھی کہ حزب اللہ نے اسرائیل کی جانب سے نگرانی کی جدید ترین ٹکنالوجی سے بچنے کے لیے پیغامات میں علامتوں، لینڈ لائن فون اور پیجر آلات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

مزید یہ کہ تنظیم نے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی کیوں کہ ان کے ذریعے استعمال کرنے والے کے مقام کا پتا چلایا جا سکتا ہے۔ موبائل فون کی جگہ رابطے کے پرانے ذرائع مثلا پیجر اور زبانی پیغامبر کے استعمال کی ہدایت کی گئی۔

حزب اللہ کئی برس سے مواصلات کا زمینی نیٹ ورک استعمال کر رہی ہے جو اس نے سال 2000 میں قائم کیا تھا۔

لبنان کے سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے دھماکوں سے چند ماہ پہلے حزب اللہ کے لیے تائیوان کے بنائے گئے 5000 پیجرز (صوتی آلات) میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔
لبنان کے ایک سینیئر سیکیورٹی ذرائع نے  میڈیا کو بتایا کہ حزب اللہ نے تائیوان میں مقیم گولڈ اپولو کے بنائے ہوئے 5000 بیپرز کا آرڈر دیا تھا جس کے حوالے سے کئی ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم بہار میں ملک میں لایا گیا تھا۔
 

  
 
Play Video

Watch Live Public News