ویب ڈیسک: فورٹ عباس میں لیگی ایم پی اے چودھری کاشف نوید پنسوتہ پر حملہ ہوا ہے۔ فائرنگ سے ممبر صوبائی اسمبلی محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق چودھری کاشف نوید پنسوتہ مروٹ میں مختلف چکوک کے وزٹ پر تھے ایم پی اے کا قافلہ روک کر لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے گئےگالم گلوچ کی گئی۔
ایم پی اے کے گن مینوں کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی جس سے کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا ۔ایم پی اے کاشف نوید پنسوتہ کا کہنا ہے مجھے پہلے بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔