اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کے پارلیمان میں عمران خان نے بطور وزیراعظم ایک بار ہھر اعتماد کر لیا ہے۔ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارک باد کے پیغامات آنا شروع ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی اور اتحادی ارکان اسمبلی نے وزیراعظم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حق میں ووٹ دیا جس پر عمران خان کو مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ پیغامات کے ذریعہ اہم شخصیات کی جانب سے ان کو مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔