چوہدری کے بچوں کا محنت کش کے بچوں پر تشدد، 2 ملزم گرفتار
01:44 PM, 6 Mar, 2022
گوجرانوالہ: پنجاب میں لاقانونیت مزید بڑھنے لگی،بااثر چوہدری کا غریب محنت کش کے بچوں پر اپنے بچوں کی مدد سے تشدد، ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بااثر چوہدری غریب محنت کش کے بچوں پر اپنے بچوں کی مدد سے تشدد کروارہا ہے۔ اس حوالے سے گوجرانولہ پولیس کاکہنا ہے کہ بچوں پر تشدد کے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے وقوعہ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان معزز عدالت کی طرف سے عبوری ضمانت پر ہیں۔ پنجاب پولیس آفیشل کی جانب سے کہا گیا کہ بچوں پر تشدد اور ہراسمنٹ کے حوالے سے آئی جی پنجاب زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔