عروبہ فریدی: پاکستان کی پہلی کم عمر ترین ایروسپیس انجینئر

06:08 PM, 6 May, 2021

احمد علی

ویب ڈیسک: پاکستان کا ایک اور اعزاز، وطن عزیز کی بیٹی عروبہ فریدی صرف 23 سال کی عمر میں ایروسپیس انجینئر بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق عروبہ فریدی ملک پاکستان کا نام روشن کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔ انھوں نے ثابت کر دیا کہ پاکستان میں خواتین کسی سے کم نہیں ہیں اور وہ دنیا کا کوئی بھی کام کر سکتی ہیں۔ انھوں نے پاکستان کی کم عمر ترین ایروسپیس انجینئر ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھے بچپن ہی سے مکینکس کا شوق تھا۔ میرے والد الیکٹرک انجینئر ہیں۔ ان کا دیکھ دیکھ کر مجھ میں اس شوق نے جنم لیا۔ یہ شوق مجھے یہاں تک لے آیا۔ اب میں ایروسپیس کے طور پر مقامی ایئر کرافٹس پر کام کر رہی ہوں۔

عروبہ کے مطابق پاکستان میں خواتین کو تکنیکی شعبوں میں آنے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کی وجہ ان پر بھروسہ نہ کرنا ہے۔ ان کو بھی شروع میں ایسے مسائل درپیش تھے۔ والدین نے ان کا ساتھ دیا، یہاں تک کہ جب وہ رات کی شفٹ میں کام کر کے لوٹتیں تو وہ گھر کے باہر ان کا انتظار کرتے ہوئے پائے جاتے تھے۔

مزیدخبریں