غیراخلاقی ویڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
05:30 PM, 6 May, 2022
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے غیراخلاقی ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کو بدنام کرنیوالے عناصر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتارکیا جائے گا۔ رانا ثنا اللہ نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے ایسے کسی مواد کو برداشت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ بلیک میلنگ کیلئے استعمال کئے جانے والے مواد کے واقعات کو روکا جائے گا۔وزیرداخلہ نے کہاکہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملو ث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔