عمران خان کو آج اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا

10:20 AM, 6 Nov, 2022

احمد علی
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹٰی آئی )کے چیئرمین عمران خان کو آج شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے لکھا ہے کہ امید ہے آج عمران خان کو اسپتال سے گھر منتقل ہونے کی اجازت مل جائے گی تاہم ابھی تک ڈاکٹرز نے انہیں اسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رائیونڈ کے دعائیہ اجتماع کے پیش نظر آج احتجاج کی کال معطل کر دی گی ہے۔
مزیدخبریں