انہوں نے بتایا کہ رائیونڈ کے دعائیہ اجتماع کے پیش نظر آج احتجاج کی کال معطل کر دی گی ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج پریس کانفرنس کریں گے، امید ہے آج شام تک انھیں ہسپتال سے گھر منتقل ہونے کی اجازت مل جائیگی تاہم ابھی تک ڈاکٹرز نے انھیں ہسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا، رائیونڈ کے دعائیہ اجتماع کے پیش نظر آج احتجاج کی کال معطل کر دی گئ ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 6, 2022
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹٰی آئی )کے چیئرمین عمران خان کو آج شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے لکھا ہے کہ امید ہے آج عمران خان کو اسپتال سے گھر منتقل ہونے کی اجازت مل جائے گی تاہم ابھی تک ڈاکٹرز نے انہیں اسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا ہے۔