شادی کے بعد معروف یوٹیوبررجب بٹ گرفتار 

شادی کے بعد معروف یوٹیوبررجب بٹ گرفتار 

(ویب ) شادی کے بعد معروف یوٹیوبررجب بٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ٹک ٹاکر رجب بٹ  کوگرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق   رجب بٹ کو شادی پر شیر کا بچہ گفٹ میں ملا، غیر قانونی شیر کا بچہ گفٹ لینے پر گرفتار کیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ رجب بٹ کو پارک ویو گھر سے گرفتار کیا گیا ۔محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ پولیس نےگھر پر چھاپہ مارا۔ محکمہ وائلڈ لائف نے گرفتار کر کے حوالہ پولیس کر دیا۔

ذرائع  کے مطابق   رجب بٹ سے غیر قانونی گن بھی برآمد ہوئی ،  لائسنس کے بغیر نومولود شیر کا بچہ رکھنے پر گرفتار کیا گیا ۔

چونگ پولیس نے رجب بٹ کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا۔

Watch Live Public News