بریکنگ نیوز!عافیہ صدیقی کی رہائی سےمتعلق بڑی خوشخبری آگئی

بریکنگ نیوز!عافیہ صدیقی کی رہائی سےمتعلق بڑی خوشخبری آگئی
کیپشن: بریکنگ نیوز!عافیہ صدیقی کی رہائی سےمتعلق بڑی خوشخبری آگئی

ویب ڈیسک: پاکستانی وفد نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے تقریباً تین گھنٹے تک ملاقات کی ہے۔ وفد میں شامل سینیٹر نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے خوشخبری دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفد وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سرگرم ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفد نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے علاوہ امریکی کانگریس اور محکمہ خارجہ کے حکام سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وفد میں شامل سینیٹر بشریٰ انجم نے اس حوالے سے بتایا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکی حکام سے گفتگو مثبت رہی۔ امید ہے امریکی حکومت 20 جنوری سے پہلے عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق بھی فیصلہ کرلے گی۔

سینیٹر بشریٰ انجم کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کا کیس عالمی سطح پر انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، عافیہ نے ملاقات میں بتایا کہ انہیں اب بھی انصاف ملنے کی امید ہے۔

Watch Live Public News