مایا علی اور بلال اشرف کیا شادی کرنے والے ہیں؟

12:39 PM, 6 Oct, 2022

احمد علی
پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی اور اداکار بلال اشرف کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں مایاعلی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکار بلال اشرف کے ہمراہ چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔ایک تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’میں نے تیرا نام دل رکھ دیا‘۔اداکارہ کی جانب سے رکھے گئے اس کیپش نے سوشل میڈیا صارفین کو یہ تاثر دیا کہ وہ دونوں ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔ شئیر کی گئی تصاویر میں مایا علی نے نیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ اور بھی زیادہ حسین لگ رہی ہیں ۔
مزیدخبریں