شئیر کی گئی تصاویر میں مایا علی نے نیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ اور بھی زیادہ حسین لگ رہی ہیں ۔
پاکستان کی معروف اداکارہ مایا علی اور اداکار بلال اشرف کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں مایاعلی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکار بلال اشرف کے ہمراہ چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔ایک تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’میں نے تیرا نام دل رکھ دیا‘۔اداکارہ کی جانب سے رکھے گئے اس کیپش نے سوشل میڈیا صارفین کو یہ تاثر دیا کہ وہ دونوں ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔