لاہور؛ راہ چلتی خواتین سے غیر اخلاقی حرکتیں کرنیوالا ملزم گرفتار

09:15 AM, 6 Sep, 2021

حسان عبداللہ

لاہور(پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سمن آباد میں‌خواتین کیساتھ نازیبا حرکات کرنے والا نوجوان گرفتار کر لیا گیا.

لاہور کے علاقے سمن آباد میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق خواتین کو گلی میں ہراساں کیا گیا اور اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی ۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزم یاسر کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، 14 اگست کے دن سیکڑوں نوجوان کی جانب سے مینار پاکستان پر ایک لڑکی کو ہراساں کیے جانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لیا تھا.

مزیدخبریں