(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1400 روپے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
10گرام سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے سے 225908 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالر اضافے سے2518 ڈالر ہے۔