ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ 

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ 

(ویب ڈیسک )  ملک بھر  میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1400 روپے اضافے سے ملک میں سونے  کی فی تولہ قیمت  2 لاکھ 63 ہزار 500 روپے  ہوگئی ہے۔

10گرام سونے کی قیمت 1200 روپے اضافے سے 225908 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی  مارکیٹ  میں سونے کی فی اونس قیمت 15 ڈالر اضافے سے2518 ڈالر ہے۔

Watch Live Public News