'جمہوریت بہترین انتقام ہے'

04:18 PM, 7 Apr, 2022

احمد علی
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کہا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ ازخود نوٹس کا فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیا اور تحلیل کی گئی قومی اسمبلی کو بحال کردیا۔
مزیدخبریں