صبا فیصل کا اظہار لاتعلقی، بہو کا بیان سامنے آگیا
12:06 PM, 7 Dec, 2022
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی بہو نیہا سلمان اور سلمان فیصل سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے جس کے بعد ان کی بہو کی جانب سے اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پیچز میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ صبا فیصل کی چھوٹی بہو نیہا سلمان نے اپنے پرائیوٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی ہے کہ جس میں انہوں نے اپنی ساس صبا فیصل اور نند یعنی سعدیہ فیصل کو بغیر نام لیئے ہی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اپنے فالورز کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی کا موازنہ ان کے ساتھ ہرگز نہ کریں کہ جو حرام کے مزے لیتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ وہ آپ سے زیادہ کامیاب نظر آئیں گے یا آپ سے زیادہ مزے کر رہے ہوں گے لیکن اللہ کے سامنے وہ کچھ بھی نہیں ہیں اور اسی بات کی اہمیت ہے ۔ نیہا سلمان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی لکھا ہے کہ ہمیشہ صحیح راستے پر چلیں، پھر چاہئے کتنی ہی مشکلات کا سامنا کیوں نہ کرنا پڑے یا پھر جب آپ خود کو غلط سمجھ رہے ہوں تب بھی مضبوط رہیں اور حرام کے خلاف اپنا موقف واضح رکھیں بلآخر یہ دنیا فانی ہے ۔ خیال رہے کہ اداکارہ صبا فیصل نے نیہا سلمان کی جانب سے انہیں اور ان کے خاندان کو سوشل میڈیا پر بدنام کئے جانے پر بہو اور بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا اور جس کی حمایت بڑے بیٹے ارسلان فیصل نے بھی کی تھی ۔