نیہا سلمان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی لکھا ہے کہ ہمیشہ صحیح راستے پر چلیں، پھر چاہئے کتنی ہی مشکلات کا سامنا کیوں نہ کرنا پڑے یا پھر جب آپ خود کو غلط سمجھ رہے ہوں تب بھی مضبوط رہیں اور حرام کے خلاف اپنا موقف واضح رکھیں بلآخر یہ دنیا فانی ہے ۔ خیال رہے کہ اداکارہ صبا فیصل نے نیہا سلمان کی جانب سے انہیں اور ان کے خاندان کو سوشل میڈیا پر بدنام کئے جانے پر بہو اور بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا اور جس کی حمایت بڑے بیٹے ارسلان فیصل نے بھی کی تھی ۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی بہو نیہا سلمان اور سلمان فیصل سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے جس کے بعد ان کی بہو کی جانب سے اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پیچز میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ صبا فیصل کی چھوٹی بہو نیہا سلمان نے اپنے پرائیوٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی ہے کہ جس میں انہوں نے اپنی ساس صبا فیصل اور نند یعنی سعدیہ فیصل کو بغیر نام لیئے ہی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اپنے فالورز کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی کا موازنہ ان کے ساتھ ہرگز نہ کریں کہ جو حرام کے مزے لیتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ وہ آپ سے زیادہ کامیاب نظر آئیں گے یا آپ سے زیادہ مزے کر رہے ہوں گے لیکن اللہ کے سامنے وہ کچھ بھی نہیں ہیں اور اسی بات کی اہمیت ہے ۔