پی ٹی آئی کے زیرحراست امیدوار کی آڈیووائرل ،سنسنی خیز انکشافات کردیے

06:28 PM, 7 Feb, 2024

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے زیر حراست امیدوار چوہدری محمد یوسف کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، دوران حراست جو ہوا سب بیان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے زیر حراست امیدوار چوہدری محمد یوسف نے کہا کہ پولیس حراست میں مجھ سے زبردستی انگوٹھے لگوائے گئے،تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی پی 35 پولیس کی حراست میں ہیں ،ریٹرننگ آفیسر نے ان کو الیکشن سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے ۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارے والد کو گرفتار کر کے زبردستی ان کے انگوٹھے لگوائے گئے ،آج لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری محمد یوسف کو عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کر رکھا ہے،حافظ آباد پولیس انہیں تاحال عدالت پیش نہیں کر سکی ،عدالت نے پولیس پر اظہار برہمی کیا اور 3 گھنٹوں کی مہلت دے رکھی ہے ، چوہدری محمد یوسف کو آج لاہور ہائیکورٹ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں