’فن گداگری میں موجودہ حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ‘

07:56 AM, 7 Jan, 2023

احمد علی
راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت غلامی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہوگئی ، فن گداگری میں حکومت کا کوئی بھی مقابلہ نہیں کرسکتا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں 100 دن اہم ہیں، غریب ایڑیاں رگڑ رہا ہے ، 77 وزراء موج میلہ کر رہے ہیں، اپنے ڈالر لانے کے بجائے یہ ڈار کو لے آئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں یا باہر آتے ہیں فیصلہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا ہی ہوگا، الیکشن ہر قیمت پر ہوں گے ۔
مزیدخبریں