انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں یا باہر آتے ہیں فیصلہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا ہی ہوگا، الیکشن ہر قیمت پر ہوں گے ۔حکومت غلامی کاکرداراداکرنےکےلیےتیارہو گئی فن گداگری میں حکومت کاکوئی مقابلہ نہیں کرسکتاپاکستان کی سیاست میں100دن اہم ہیں غریب ایڑیاں رگڑرہاہے77وزراموج میلہ کررہےہیں اپنےڈالرلانےکی بجائےیہ ڈارکولےآئےاسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں یاباہرآتےہیں فیصلہ عمران خان کاہوگاالیکشن ہرقیمت پر ہوں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 7, 2023
راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت غلامی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہوگئی ، فن گداگری میں حکومت کا کوئی بھی مقابلہ نہیں کرسکتا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں 100 دن اہم ہیں، غریب ایڑیاں رگڑ رہا ہے ، 77 وزراء موج میلہ کر رہے ہیں، اپنے ڈالر لانے کے بجائے یہ ڈار کو لے آئے ۔