لڑکے اور لڑکی پر تشدد کرنے والا بااثر ملزم گرفتار

08:39 AM, 7 Jul, 2021

حسان عبداللہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بااثر ملزم عثمان مرزا کو گرفتار کر لیا گیا. ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بااثر ملزم لڑکے اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے، اور انہیں غلیظ گالیاں نکال رہا ہے. ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا. ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹوئٹر پر #ArrestUsmanMirza کا ٹرینڈ چلتا رہا. پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے. اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے. ٹوئٹ میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر خاتون اور لڑکے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر اسلام آباد پولیس نے فوراً تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم عثمان مرزا کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے پر تشدد کرنے والے ملزم عثمان مرزا اور اس کے ساتھیوں فرحان اور عطاء الرحمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
مزیدخبریں