امبانی ویڈنگ،کیارا ایڈوانی کے بولڈ لُک پر سب فدا

02:15 PM, 7 Jul, 2024

ویب ڈیسک: بالی وڈ اداکارہ ‘کیارا ایڈوانی کے ایشیا کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی سنگیت نائٹ پر اپنایا گیا لُک بازی لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ‘ سنگیت نائٹ‘ کے موقع پر  پہنے گئے اپنے آئیوری کلر کے بولڈ ڈریس کی تصاویر مداحوں کیلئے جاری کردی گئیں۔

بالی وڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی مشرقی اور مغربی دونوں ہی اوتار  میں انتہائی جاذبِ نظر لگتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امبانی ویڈنگ:عالیہ بھٹ کی خوبصورت تصاویر انسٹاگرام پرمداحوں کی توجہ کامرکز

 اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اپنی تازہ ترین پوسٹ نے مداحوں کو ایک مرتبہ پھر سے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

کیارا ایڈوانی کے لُک کی بات کی جائے تو پرل اور موتیوں کے کام سے سجے بولڈ آئیوری ڈریس میں اداکارہ  میں گلاب کے پھول کی طرح خوبصورت لگ رہی ہیں۔

عریاں ہونٹ، آئی لائنر کا ایک کلاسک اسٹروک،اچھی طرح سے برش کی ہوئی بھنوؤں اور مسکارے کی دلکش ایپلیکیشن کے ساتھ کیارا ایڈوانی کی اسٹائلنگ ٹیم نےاداکارہ کے آل اوور لُک کو انتہائی مہارت سے کمپلیٹ کیا۔

اداکارہ کی اسیسیریز کی بات کی جائے تو کانوں اور گلے میں پہنے گئے نازک سے ڈائمنڈ سیٹ نے کیارا کے لُک کو مزید چار چاند لگادیئے۔

اپنے دیدہ زیب فگر کی ئمائش کرتے اداکارہ کیارا ایڈوانی کے انسٹاگرام پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح کیارا کے حسن  کی تعریفوں کے پُل باندھتے نظر آرہے ہیں۔

مزیدخبریں