امبانی ویڈنگ:عالیہ بھٹ کی خوبصورت تصاویر انسٹاگرام پرمداحوں کی توجہ کامرکز

امبانی ویڈنگ:عالیہ بھٹ کی خوبصورت تصاویر انسٹاگرام پرمداحوں کی توجہ کامرکز
کیپشن: امبانی ویڈنگ میں عالیہ کے حسین لُک کی دھوم

ویب ڈیسک: جب بات ہو فیشن کی تو وہاں حال ہی میں اپنی کتاب کی اشاعت کے بعد مصنفہ کا اعزاز حاصل کرنے والی  بالی وڈ کی دلکش اداکارہ ‘ عالیہ بھٹ‘ اپنے یونیک اور اسٹائلش فیشن سینس کی وجہ سے بالی وڈ کی   ٹاپ اسٹائلش اداکاراؤں کی فہرست میں آتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کسی بھی  تقریب میں اسکی مناسبت سے پہنا جانے والا عالیہ کا ہر لباس ان کی بہترین شخصیت کی ترجمانی کرتا ہے۔

 معصوم سی شکل و صورت اور دبنگ اداکاری کی بنا پر لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں انڈیا کے نامور بزنس ٹائیکون ‘مکیش امبانی‘ کے بیٹے اننت امبانی کی سنگیت نائٹ میں  شرکت  کے دوران سیاہ رنگ کا خوبصورت لہنگا زیبِ تن کیا جو مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا گیا۔

عالیہ بھٹ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اپنے لُک کی تصاویر  جوں ہی جاری کی گئیں مداح ایک مرتبہ پھر ‘گنگو بائی‘کے گرویدہ ہوگئے۔

سیاہ اور سلور رنگ کے امتزاج کے ساتھ پہنے گئے لہنگے کو عالیہ نے مدھم میک اپ اور ڈائمنڈ کی ایئر رنگز پہن کر مزید دیدہ زیب بنایا۔

اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رنگین کے علاوہ مونوکروم یعنی سیاہ و سفید تصاویر بھی پوسٹ کی گئیں۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے پذیرائی حاصل کرنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ کی خوبصورتی کی تعریفوں کے پُل باندھتے نظر آرہے ہیں۔

 

Watch Live Public News