ویب ڈیسک: (علی زیدی) پاکستانی فیشن اسٹارز صنم سعید ، سونیا حسین اور دیگر نے پاکستان کے دل کراچی میں دیوالی دھوم دھام سے منائی۔
دیوالی پارٹی کی میزبانی پاکستانی فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے کی۔ جس میں ثروت گیلانی، فہد مرزا، سونیا حسین، صنم سعید، محب مرزا، تارا محمود، شہریار منور صدیقی اور ماہین صدیقی سمیت پاکستانی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنیوالی کئی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ اسٹارز دیوالی کی تقریب میں شریک ہیں۔ ان میں سے کچھ نے اپنے متعلقہ انسٹاگرام اکاؤنٹس پر تصاویر بھی پوسٹ کیں۔
مشہور شخصیات نے چراغاں میں حصہ لیا اور پٹاخے بھی جلائے۔ سب نے میوزک پر رقص کیا۔ ویڈیو میں انہوں نے ایک دوسرے کو اور اپنے مداحوں کو "ہیپی دیوالی" کی مبارکباد بھی دی۔
سونیا نے چھپی ہوئی سرخ ساڑھی اور ماتھے پر بندی لگائی تھی۔ ثروت بلیک اینڈ وائٹ ساڑھی اور سرخ بلاؤز میں نظر آ رہی تھی۔ صنم سبز ساڑھی اور گلابی بلاؤز میں نظر آرہی تھیں۔ ان سب کے ماتھے پر بندی تھی۔