مکیش امبانی کا بیٹے اور بہو کیلئے سب سے نایاب اور قیمتی تحفہ

مکیش امبانی کا بیٹے اور بہو کیلئے سب سے نایاب اور قیمتی تحفہ

ویب ڈیسک:اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کو بھارت سمیت دنیا بھر کی مہنگی ترین شادیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

اس شادی میں شریک دنیا کی بڑی بڑی سیلبرٹیز نے اس جوڑے کو تحائف دیے ، مکیش امبانی نے بھی اپنے بیٹے اور بہو کو ایک خوبصورت تحفہ دیا جو دبئی میں ایک شاندار ولا کی صورت میں ہے۔

 یہ لگژری اور آسائشوں سے بھرپور ولا دبئی کے آئیکونک پام جمیرہ کی شمالی سائیڈ پر ہے، یہ خوبصورت ولا 3000 اسکوائر فٹ پر محیط ہے، اس ولا کا اپنا ایک خوبصورت پرائیوٹ بیچ بھی ہے،آسائشوں سے بھرپور یہ ولا ایک ماسٹر پیس کی حیثیت رکھتا ہے جس میں 10 بیڈ روم ہیں۔

ولا کے اندرونی اور بیرونی حصہ بھی توجہ کا مرکز ہے، تمام بیڈرومز سادگی سے بھرپور لیکن لگژری اور خوبصورتی کا شاہکار معلوم ہوتے ہیں، اٹالین ٹائلز سے مزین فلور دیکھنے والوں کو ایک الگ ہی نظارہ فراہم کرتا ہے۔

 ولا میں ایک پرائیوٹ اسپا اور پرائیوٹ سیلون بھی ہے، جس میں عملہ بھی متعین ہے اور یہاں مقیم افراد کو سجنے سنورنے کے لیے کہیں جانے کی بھی ضرورت نہیں۔

 

 ولا میں داخل ہوتے ہی ایک خوبصورت دروازہ مہمانوں کا استقبال کرتا ہے، لیونگ روم میں زیادہ تر سفید رنگ سے خوبصورتی کو نکھارا گیا ہے جس سے ایک طرف سادگی کا تاثر بھی جاتا ہے اور سکون کا تاثر بھی ابھرتا ہے کیونکہ یہ رنگ سکون کی علامت سمجھا جاتا ہے، سوئمنگ پول اسٹیٹ آف دی آرٹ شاہکار ہے، جس کو خوبصورتی سے ڈیزائن کیا گیاہے۔

 واضح رہے کہ رادھیکا مرچنٹ اور اننت امبانی 2022 میں منگنی کی رسم میں بندھے تھے،2024 میں ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور پھر طویل عرصے سے چلتی آرہی اس تقریب کا اختتام 12 جولائی کو راجھستان کے ایک مندر میں جوڑے کے پھیرے لگانے سے اختتام کو پہنچا۔

Watch Live Public News