(ویب ڈیسک) معروف بھارتی کاروباری خاتون ایشا امبانی نے سونے اور ہیروں سےتیارکردہ ساڑھی زیب تن کر کے میٹ گالا میں لائم لائٹ چرا لی۔
امریکا کے شہر نیویارک میں میٹ گالا کا انعقاد ہوا جس میں دنیا بھر سے مختلف آرٹسٹ شریک ہوئے اور ایک تھیم کے تحت اپنےلباس کے آرٹ کی نمائش کی ۔
میٹ گالا میں مختلف بھارتی شوبز اور کاروباری شخصیات نے اپنے کلچر اور آرٹ کا مظاہرہ کیا، ان میں بھارتی ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی صاحبزادی ایشا امبانی بھی موجود تھیں جنہوں نے میٹ گالا کے لیے سونے کی تار، 1800 ہیروں اور قیمتی پتھروں سے سجی ساڑھی زیب تن کر حاضرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔
علاوہ ازیں ایشا امبانی کے سفید پھولوں کے گجرے اور20 سال پرا اسٹیل سے بنا آم بھی مرکز نگاہ بنا رہا جو مخصوص دھاگے کریشیے سے بُنا گیا تھا، آم مشہور بھارتی فنکار سبودھ گپتا کا ایک مجسمہ ہے جو روزمرہ کی چیزوں کو منفرد فن میں تبدیل کرنے کے حوالے سے اپنی ایک خاص پہچان رکھتے تھے۔
اسی حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں گفتگو کرتے ہوئے ایشا امبانی کا کہنا تھا کہ ان کی ساڑھی کا بلاؤز والدہ کی جیولری سے تیار کیا گیا ہے جب کہ انہوں نے تمام تر زیورات بھی اپنی والدہ کے ہی پہن رکھے ہیں۔
ایشا امبانی نے مزید بتایا کہ یہ ساڑھی سودیش کے کاریگروں کے ذریعے ڈیزائنر گورو گپتا کی تیار کی گئی ہے۔